کراچی:کورونا کی تشویشناک صورتحال، شام 6 بجے کے بعد گھروں سے غیرضروری نکلنے پر پابندی

کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ شام 6 بجے کے بعد لوگوں کے گھروں سے غیرضروری نکلنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وباء کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوویڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی گئی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد کسی بھی شخص کے غیرضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

اجلاس میں ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوبارہ کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا، صورتحال تشویشناک ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، اویس شاہ پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کردی جو اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے کورونا کی موجودی صورتحال سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں، کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >