موڈرنا ویکسین پالیسی میں تبدیلی، اب عام شہری بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکیں گے؟

چین کی ویکسین کین سائنو، سائنو ویک، سائنوفارم، روسی ویکسین اسپوٹنک، اور فائزر کے ساتھ ساتھ اب پاکستانی عوام امریکی ویکسین موڈرنا سے بھی مستفید ہوسکیں گے،این سی اوسی نے موڈرنا ویکسین ایڈمنسٹریشن پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت حکومت نے امریکی کورونا ویکسین موڈرنا لگانےکی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے، اور اب موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگائی جائے گی۔

31 جولائی کے بعد سے موڈرنا ویکسین ملک بھر میں عام شہریوں کیلئے دستیاب ‏ہوگی،موڈرنا کمزور قوت مدافعت اور دائمی امراض کا شکار افراد کیلئے مختص کی گئی تھی،جبکہ پاکستان میں یہ ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی تھی،

پاکستان کو55لاکھ موڈرناویکسین ڈوزکوویکس پلیٹ فارم سےمل چکی ہیں اور کوویکس سے موڈرنا ‏ویکسین کی مزیدکھیپ ملنا بھی متوقع ہے،وزارت صحت کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین بطور امداد دی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی چوتھی لہرخطرہ بن چکی ہے ،اموات اور مثبت کیسز میں ایک بر پھر اضافہ ہوگیا، چوبیس گھنٹے میں 86 اموات اور ساڑھے چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح7اعشاریہ79 تک پہنچ گئی۔

  • Other countries are vaccinating people according to age and their risk……so elderly and those with chronic diseases are a priority and their status in govt and politics is not an eligibility criterion. Here in 3rd world higher ups and have’s are getting the vaccine and that too is Moderna. Have nits are inky eligible for Sinovax and Pakvax etc……. what a shame!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >