پاکستان ایک ہی روز میں زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور اب صوبوں میں ایسی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس سے شہریوں کو ویکسین لگوانے کیلئے باہر نکالنے میں مدد ملی ہے،جیسا کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا عندیا دیا تو آج بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے ایکسپو سنٹر و دیگر ویکسین سنٹرز پر پہنچ گئے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 24 گھنٹےمیں ریکارڈ 8 لاکھ 67 ہزار 226 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ اب تک 2 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار 225 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس سے قبل این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ 7 لاکھ 78 ہزار لوگوں کو ایک ہی دن میں ویکسین لگا کر پاکستان میں ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ہدف ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں 10 لاکھ یا اس سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کی اہلیت پیدا کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اسد عمر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جائے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>