احسن اقبال دوسری بار کورونا کا شکار،سابق چیف جسٹس بھی کورونا سے متاثر

کورونا وبا نے پنجے گاڑلئے، مریم نواز کے بعد احسن اقبال دوبارہ کورونا کا شکار۔۔ سابق چیف جسٹس بھی کورونا سے متاثر۔۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہسپتال منتقل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ’مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے، خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ احسن اقبال نے عوام سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنےکی بھی اپیل کی۔

سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ نے ڈاکٹرز کی تجویز پر گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کھانسی کنٹرول نہیں ہو رہی،ڈاکٹرز نے گھر پر چیک اپ کے بعد ہسپتال منتقل کرنیکی تجویز دی تھی۔

جسٹس فائز عیسی اور ان کی اہلیہ چند روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئی تھیں اور کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر ہی قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے وزیرعلی زیدی بھی دوسری بار کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>