لاک ڈاؤن: اسد عمر کا بلاول کو جواب، بلاول کو پرانا دعویٰ یادکرادیا

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول صاحب کورونا وائرس کی صورتحال پر سیاست نہ کریں۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کی وفاق کی جانب سے مخالفت سے متعلق بلاول کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ بلاول کہتے ہیں بھارت کی طرح کراچی میں کچھ ہوا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے، تو مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن بھارت میں لگا تھا اور دنیا نے تباہی دیکھی، بھارتی معیشت 7 فیصد سکڑ گئی اور کروڑوں لوگ غربت میں دھکیل دیے جو اب تک سنبھل نہ سکے۔ بلاول زرداری صاحب آپ کو یاد ہوگا کہ آپ تحقیق پر یقین کر رہے تھے۔

انھوں نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ یاد کریں گزشتہ برس آپ نے مجھ سے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ آپ امپیریل اسٹڈی پر یقین رکھتے ہیں، جس نے پاکستان میں ایک دن میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی گئی تھی، کرونا واقعی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے، برائے مہربانی کرونا کے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ زیراعظم کی پالیسی انسانی جانیں اور روزگار دونوں بچانا ہے، عمران خان کی پالیسی کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔کورونا سے بھارت میں اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں او رمعاشی صورتحال بدترین سطح پر آگئی جبکہ پاکستان کی معیشت میں 4 فیصد بہتری آئی ہے۔

اسد عمر نے مزید لکھا کہ جو سندھ میں صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بارے میں فیصلے کے گئے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہم نے کل بھی اور اج بھی اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا تھا، جس کی بنیاد پر جزوی تبدیلی کی گئ ہے، جو خوش آئند ہے لیکن ابھی بھی مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔

ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا امید ہے کے این سی او سی کے اجلاس میں سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق تمام معاملات پر مزید تفصیل میں مشاورت کرے گی، اور مشاورت سے ایک ایسی حکمت عملی وضع ہوگی جس میں ریاست کے سب ستون مل کر سندھ کے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کریں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کی جانوں پر سیاست کر رہی ہے، کورونا کے معاملے پر وفاقی حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، اگر سندھ میں ایسا ہوا تو ذمے دار وفاقی حکومت ہوگی۔

بلاول نے مزید کہا تھا کہ وفاق نا تو خود ہی کچھ کرتا ہے اور نہ کسی اور کو کچھ کرنے دیتا ہے، کورونا سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >