کراچی میں ویکسینیشن سینٹرز پر رش،دھکم پیل و بدنظمی،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی میں ویکسینیشن سینٹرز پر رش،دھکم پیل و بدنظمی،پولیس کا لاٹھی چارج

شہر قائد میں آج مختلف ویکسی نیشن سینٹر پر شدید رش دیکھا گیا جس کی وجہ سے بعض مقامات پر بدنظمی و دھکم پیل کے واقعات پیش آئے، ان مقامات پر صورتحال کو قابو میں لینے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں  آج لاک ڈاؤں کا دوسرا روز تھا اور چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد  نے ویکسی نیشن سینٹرز کا رخ کیا جس سے شہر کے متعدد ویکسی نیشن پر  رش کے مناظر دیکھے گئے۔

شہر قائد میں لیاری اور ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن  سینٹرز پر لوگوں کے رش کے باعث دھکم پیل ہوئی جس سے بھگدڑ مچ گئی، صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا اور شہریوں کو منتشر کیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے ویکسی سینٹرز کا رخ کرنے پر  محکمہ صحت نے کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز  کے اوقات کار کو  بڑھاتے ہوئے  24 گھنٹوں تک کردیا ہے جس کے بعد جناح اسپتال، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس، چلڈر ن اسپتال، قطر ہسپتال، کورنگی پانچ نمبر اسپتال، میمن گوٹھ اسپتال، خالق دینا اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال، میمن گوٹھ اسپتال  کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

  • پولیس کے اندھا دھند لاٹھی چارج کی وجہ سے بھگڈر مچنے پر پانچ بندے
    پاؤں تلے آکر کچلے گئے…لوگ یہ سوچ کر گھروں کو چلے گئے کہ اتنے بندے
    کرونا سے نہیں مرنے تھے جو پولیس نے مار دے. ہم نے اپنی قربانی دے دی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >