ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد ویکسین لگوانے کا نیا ریکارڈ

کورونا ویکسی نیشن کے آئے روز ریکارڈ ٹوٹنے لگے۔۔ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد ویکسین لگوانے کا نیا ریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن ہوئی۔

مسلسل دوسرے رو ز بھی 10 لاکھ سے زائد افراد نے ویکسی نیشن کروائی۔۔ ایک روز قبل 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد نے ویکسین لگوائی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ ے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 46 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4722 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,047,999 ہوگئی ہے جن میں سے 945,829 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح8.22 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>