ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ، ملک میں کورونا سے ریکارڈ اموات

ملک میں کورونا سے ریکارڈ 95 اموات، 4720 کیسز

ہے،دو جون کے بعد ملک میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ایک روز میں مہلک وائرس پچیانوے افراد کی زندگیاں نگل گیا ہے،خیبرپختونخوا میں ایک اور مسیحاجان سے چلا گیا، ڈاکٹر احسان الحق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے57 ہزار 233ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4720 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ سندھ اور کیسز بھی سندھ میں ہی رپورٹ ہوئے ہیں ، سندھ میں 18ہزار223 ٹیسٹ جبکہ 2170 نئے کیسزآئے  شرح11.90 فیصد ریکارد کی گئی،مثبت کیسز کی شرح آزادکشمیر میں 26 فیصد ریکارڈ کی گئی اسلام آباد میں 12 فیصد ، خیبرپختونخوا میں 9٫9 فیصد ، گلگت بلتستان میں8.7 فیصد ، بلوچستان 4.9 فیصد اور پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 5.3فیصد رہی ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پچاس سے زائد عمر کے افراد سے ایک بار پھر ویکسین لگوانے کی اپیل کردی، ٹوئٹ میں لکھا کہ

ایک ماہ قبل پچاس سے زائد عمر والوں میں سے اکیس فیصد نے ویکسین لگوائی اور اب یہ تعداد تینتیس فیصد تک پہنچ چکی ہے،اس عمر کے افراد کو ہی وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>