کورونا میں مبتلا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی طبعیت بگڑگئی

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانیوالے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں،کورونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی ہے، جس کے باعث انہیں اسپتال منقتل کردیا گیا۔

معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،ایک روز میں مزید ایک سوایک افرادجان سے گئے،مجموعی اموات پچیس ہزار آٹھ سو نواسی تک پہنچ گئیں،گزشتہ روز پنجاب میں 39،سندھ 35،خیبرپختونخواہ25،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چھ تین فیصد ریکارڈ کی گئی، وائرس کے تین ہزار پانچ سو انسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ،اس وقت چھ ہزار دوسوچوالیس مریض مختلف اسپتالوں اورپانچ سو تینتالیس وینٹی لیٹرزپرہیں ، ملتان میں باہترفیصد وینٹی لیٹرز اور صوابی میں ننانوے فیصد آکسیجن بیڈزبھرچکے ہیں،سندھ میں کورونا کیسز 4لاکھ32ہزار637ہوگئے،پنجاب3لاکھ94ہزار738،خیبرپختونخواہ ایک لاکھ62ہزار402،اسلام آباد99ہزار516 اور بلوچستان میں یہ تعداد 32ہزار248 تک پہنچ گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>