کورونا ویکسین کا نیاریکارڈ: ڈیڑھ ملین سے زائد افراد نے ایک ہی دن میں ویکسین لگوالی

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا گزشتہ روز این سی او سی کے زیر اہتمام 15 لاکھ 90 ہزار پاکستانیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان میں کسی روز کے دوران ڈیڑھ ملین یا اس سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ دوسری ڈوز لگوانے والے لوگوں کی تعداد رہی جو کہ 10 لاکھ 71 ہزار 519 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک دوسرے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ تاہم حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد 69، آزاد کشمیر 51، گلگت بلتستان 39، پنجاب میں 37 ، خیبرپختونخوا 35 ، سندھ 32 اور بلوچستان میں 12فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب این سی اوسی نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونیوالی کرونا ویکسین کی تفصیلات جاری کردیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ 90 ہزار 309 افراد نے ویکسین لگوائی جبکہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 67 لاکھ 68 ہزار 446 ویکسین ڈوز لگ چکی ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>