ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسدعمر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرئنٹ کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر خدشہ ہے کہ ڈیلٹا کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
As seen globally, impact of indian delta variant in Pakistan also shows that it spreads faster & increases chances of patients to need hospitalization. Right now both hospital inflow & critical care patients at highest level since start of covid. Please follow sop's & vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 2, 2021
اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس وقت ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے اور تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
اسد عمر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں۔
یادرہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 18 سال سے کم عمر شہریوں کو واک ان ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے افراد کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگست کے آخر تک24 بڑے شہروں کے 18سال سے کم عمر 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو 20 شہروں میں پورا کرلیا گیا ہے۔