ابوظہبی آنیوالوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم، ترکی نے پاکستانیوں کیلئے شرائط نرم کردیں

ابوظہبی آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ترکی نے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی شرط صرف ان لوگوں کیلئے ختم کی گئی ہے جنہیں کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی کے مطابق سفری گائیڈلائنز میں ترمیم اور نئے احکامات 5 ستمبر سے لاگو ہوں گے، مسافروں کو اپنے ہمراہ 48 گھنٹے کی منفی پی سی آر رپورٹ فراہم کرنا ہوگی، گرین لسٹ میں شامل ملکوں کے شہری ایئرپورٹ پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو 6 روز جبکہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، غیر ویکسین شدہ مسافروں کو قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا اور 10 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، ان احکامات کا اطلاق قیام کی غرض سے ابوظہبی آنے والے مسافروں پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترکی نے پاکستان سے جانے والے مسافروں پر قرنطینہ کی عائد پابندی ختم کردی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانے والے ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہو گا جنہوں نے 14روز قبل کورونا ویکسینیشن کرائی ہو گی جبکہ 72گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ والوں کے لیے عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>