طلباء پر بھی پابندیاں : کورونا ویکسین کے بغیر طلبہ اب امتحان بھی نہیں دے سکیں گے ؟

کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں صوبے کے 17 سال سے زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طلبا ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے، ویکسین نہ لگوانے والے طلبا وطالبات امتحان دے سکیں گے نہ ہی پریکٹیکلز میں شریک ہو سکیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگا۔

ویکسینیشن کے حوالے سے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>