لاہورپاکستان کا پہلا پولیو فری شہر بن گیا
پنجاب کا دارالحکومت لاہور پاکستان کا پہلا پولیو فری شہر بن گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں پولیو کا پانچواں ماحولیاتی ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے جس کے بعد شہر کو پولیو فری قرار دیدیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی سی او لاہور مدثر ریاض ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹرں ، پولیو ورکرز کی محنت اور والدین کے تعاون کی بدولت شہر اس وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔
ڈی سی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور لاہور کے انتظامی افسران نے بھی شہر کو اس وائرس سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر شہر کو اس وائرس سے پاک ہی رکھنا ہے،، والدین عزم کریں کہ ہر بار اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں گے۔
یہ بھی نون لیگ کا منصوبہ ہو گا جو پی ٹی آئی نے مکمل کیا۔
Don’t know why I feel bit depress reading it. Guess the report about getting rid of corona will take decades was right.