پولیو ورکرز عزم و ہمت کی لازوال مثال،صحرائی علاقوں میں اونٹ پر قطرے پلانے پہنچ گئیں

پنجاب کے ضلع لیہ کی صحرائی تحصیل چوبارہ میں خواتین پولیو ورکرز نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم پولیو جیسے موذی وائرس کیخلاف کس قدر سنجیدہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں خواتین پولیو ورکرز کی تصاویر سامنے آئیں جو 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہونے کے باوجود اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے پُر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پولیو ورکرز اپنی پاس موجود پولیو کے قطروں کے ہمراہ اونٹ گاڑی پر سوار ریت کے ٹیلوں سے گزر کر پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایسے دور دراز علاقوں میں بھی ایسی مہمات کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئی خاص انتظام نہیں کرتی بلکہ یہ پولیو ورکرز اپنے تئیں اس مہم کو انجام تک پہنچاتےہیں۔

واضح رہے کہ اس تحصیل میں پولیو مہم کے دوران 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>