کاشف ضمیرنےمشہور ٹک ٹاکر کو اغوا کر لیا،نوجوان کی گاڑی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک اور مشکل میں گرفتار ہو گیا۔ کاشف ضمیر کی ترکی سے پاکستان آنے والے نوجوان ٹک ٹاکر عاقب اسرار کو اغوا کرنے کی کوشش۔

عاقب اسرار سے کاشف ضمیر کی دوستی استنبول میں ہوئی۔ انگین التان سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دونوں میں دوریاں پیدا ہوگئیں۔ عاقب اسرار اپنے بھائی کی شادی پر ترکی سے حافظ آباد آیا ہوا تھا۔ کاشف ضمیر نے باربار عاقب سے ملاقات کیلئے کہا مگر عاقب اسرار نے ملنے سےانکار کر دیا۔

غصے میں آ کرکاشف ضمیر خود حافظ آباد پہنچ گیا اور عاقب اسرار کو اغوا کر لیا۔ عاقب اسرار کو پستول کے زور پر گاڑی میں بٹھایا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ عاقب نے چلتی کار سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ عاقب اسرار کئی روز تک سول اسپتال گوجرانوالہ میں زیرعلاج رہا۔

کاشف کی عاقب کے گھر کے باہر انتظار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہےاور عاقب کی موٹروے پر گاڑی سے چھلانگ لگانے  سی سی ٹی وی اور کاشف ضمیر کی موبائل فون پر عاقب کو دھمکی کی کال ریکارڈنگ بھی  سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کاشف ضمیر نے اس سے پہلے ترک اداکار انگین آلتان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا مگر اس کا 5 ہزار ڈالرز کا چیک باؤنس ہو گیا تو ترک اداکار انگین آلتان نے معاہدہ ختم کر دیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >