ڈسکہ میں جائیداد کے تنازع پر بچوں سمیت چار افراد قتل

ڈسکہ میں جائیداد کے تنازع پر بچوں سمیت چار افراد قتل

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں کوٹلی کوکیاں میں پیش آیا دل دہلادینے والا، جہاں جائیداد کے حصول کی لالچ نے خون سفید کردیا، باپ نے خود ہی بیٹے کا پورا خاندان اجاڑ دیا، اراضی کے تنازع پر بچوں سمیت چار افراد کی جان لے لی گئی، میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق مقتولین میں عدنان اس کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں، مقتول عدنان اور اس کے والد کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا،جس پر غصے میں آکر باپ نے بیٹے بیوی اور پوتا پوتی پر گولیاں برسادیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول عدنان کے والد نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی، جس کے باعث آئے روز گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے گرفتاری کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملک بھر میں جائیداد کے تنازع میں لڑائی جھگڑے اور موت کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، جائیداد کی جنگ اپنوں کو اپنوں سے دور کررہی ہے،باپ بیٹا اور رشتے دار ایک دوسرے کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے،سندھ کے علاقے پنوں عاقل میں گذشتہ سال شقی القلب شخص نے گیارہ افراد کو قتل کردیاتھا،اسی طرح کے دیگر واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>