بچوں کو بحفاظت بازیاب کرانے والی اسلام آباد پولیس کی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں بچوں کو یرغمال بنانے کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز حمزہ ہمایوں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملزم نے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک گھر میں گھس کر 2 بچیوں اور خاتون کو یرغمال بنا لیا، پولیس نے 4 گھنٹے کی طویل کوشش کے بعد یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں مسلح شخص نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور اس کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک گھر میں گھس کر خاتون اور 2 بچیوں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

پولیس کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ملزم نے خاتون اور 2 ماہ کی بچی کو چھوڑ دیا جبکہ 4 سال کی بچی کو اپنی تحویل میں لیے رکھا، ملزم سے مذاکرات کے دوران ایس پی حمزہ ہمایوں نے اس پر قابو پایا اور اس کے بعد اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر ، ایس پی حمزہ ہمایوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس ٹیم نے معاملہ انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے ہینڈل کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پولیس ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے دونوں بچوں کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ اچھی پرفارمنس پر پولیس ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>