خواجہ سرا ء کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا ء کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

پشاور میں پولیس نے خواجہ سراء سویٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے بال مونڈھنے والے 4 ملزمان عبداللہ، انس، یونس اور حیات کو گرفتار کرلیا ہے۔

خواجہ سرا ء کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے واردات میں شامل دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کردی ہے جن کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سویٹی کے ساتھ زیادتی کےبعد اس سے90 ہزار روپے کیش بھی لوٹ لیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات صدام عرف سویٹی ایک میوزیکل فنکشن سے واپس آرہی تھی جب ملزمان نے اسے اسلحہ کے نوک پر اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کی ویڈیوز بنائیں اورتشدد کرتے ہوئے اس کے بال بھی مونڈھ دیئےتھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >