رسید دکھانے کا کیوں کہا؟پنجاب پولیس کے اہلکار کا دکاندار پر تشدد، ویڈیو وائرل

گجرات میں تحصیلدار کی موجودگی میں پولیس گردی، جرمانے کی رسید دیکھنے پر دوکاندار پر تھپڑوں کی بارش۔ واقعہ کی کوریج کرنے پر صحافی کو بھی زدو کوب کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع گجرات کے نواحی گاؤں گلیانہ میں تحصیلدار نے اپنے خصوصی وزٹ کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر دوکانداروں کو جرمانے کئے۔ اس موقع پر دیسی دواخانہ کے مالک کو جرمانہ کیا گیا تو اس نے رسید کی کاپی دیکھنے کی کوشش کی جس پر تحصیلدار کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل طیش میں آ گیا اور دوکاندار کو تھپڑ دے مارا۔

اس نے منع کیا اور اس پر احتجاج کیا تو پولیس والے نے ایک تھپڑ اور جڑ ڈالا۔ اس غنڈہ گردی پر عوام مشتعل ہوئے تو با وردی پولیس کانسٹیبل موقع سے بھاگ نکلا۔ اس ساری صورتحال کی کوریج مقامی صحافی لائیو کر رہا تھا۔ کانسٹیبل نے دیکھا تو گلیانہ کے سینئر جرنلسٹ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وحید نذیر کو بھی تھپڑ دے مارا۔

بعد ازاں لوگوں نے تعاقب کر کے پولیس والے کو پکڑا اور مقامی تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا۔ پولیس کانسٹیبل کی دوکاندار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

متاثرہ دوکاندار اور صحافی داد رسی کے لئے تھانہ پہنچ گئے پولیس صلح پر اصرار کرنے لگی۔ جبکہ ڈی پی او گجرات مبارک سلامت نے تشدد کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو فوری ایکشن لیتے ہوئے معطل کر ڈالا۔

عوام میں اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں اور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے غنڈہ گردی کے مرتکب پولیس اہلکار اور تحصیلدار کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔

کرونا کے حوالے سے کاروبار پہلے ہی متاثر ہیں اس پر مستزاد یہ کہ دوکانداروں کو ایس او پیز کی آڑ میں بھاری جرمانے کر کے مزید پریشان کیا جا رہا ہے اور اب نہتے بے قصور عوام پر اس طرح کا تشدد اور بد سلوکی مزید اشتعال کو جنم دے گی۔

  • اگر رسید نہیں دی آر نہ ہی دکھائی تو رقم لازمی تحصیلدار کی جیب میں جا رہی ہوگی اسی لئے تحصیلدار کی سرپرستی میں تشدد کیا گیا

  • کیوں کو رونا کو سامنے رکھ کر اتنا زلم کر رہےہیں خدا کا خوف ختم ہوگیا انسانوں میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  • کرونا کے نام پر تحصیلدار اور پولیس کی موجیں لگی ہوئی ہیں
    اندھیر نگری چوپٹ راج
    یہ تو ایک واقعہ رپورٹ ہو گیا
    عوام بیچاری صبح شام یہ ظلم سہتی ھے

    کب پنجاب دیکھے گا تبدیلی ؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >