اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کے بھائی سے تاوان وصول کرنے والا ملزم گرفتار

اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کے بھائی سے تاوان وصول کرنے والا ملزم گرفتار

اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کے بھائی سے تاوان وصول کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کا یہ انوکھا واقعہ کراچی میں پیش آیا ہے جہاں پاک کالونی کے رہائشی نور شاہ نے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے بھائی شہنشاہ سے ایک لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔

اے وی سی سی پولیس نے کارروائی میں دو خواتین کو گرفتار کیا ہے جن کے گھر پر نورشاہ اغوا کے بعد ٹھہرا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق نورشاہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دوست سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اسی لئے اپنی دوست اور اس کی ماں کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

ملزمان نے تاوان کی رقم ایزی پیسہ سے منگوانے کی کوشش کی جو پولیس کارروائی کے باعث ناکام ہو گئی۔ تھانہ پاک کالونی میں ملزم کے بھائی شہنشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>