بلیک میلنگ سے تنگ آکر عورت کی خود کشی، ملزمان گرفتار

بلیک میلنگ سے تنگ آکر عورت کی خود کشی، ملزمان گرفتار

کراچی میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی، پولیس نے چار بلیک میلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں شادمان ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہونے پر خود کشی کرلی تھی۔

پولیس نے خاتون کو بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان وقاص، فرحان، ارتضیٰ اور پولیس اہلکار شاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی سینٹرل کے ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ کے واقعے میں وقاص اور فرحان نے مرکزی کردار ادا کیا، وقاص نے پہلے خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں جسے فرحان نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ملک مرتضیٰ کے مطابق وقاص نے یہ ویڈیوز خاتون کو بھی دکھائیں اور اسے بلیک میل کیا جس سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی تھی، پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بلیک میلنگ کا شکار خاتون نے خود کشی سے پہلے اپنی دوست کو آڈیو پیغام میں بلیک میلنگ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محلے میں کچھ لڑکے اسے بلیک میلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خاتون نے مزید کہا تھا کہ اسے بلیک میل کرنے والوں نے پہلے اس سے ایک جعلی نکاح کا ڈرامہ رچایا پھر جس سے نکاح کیا گیا اس نے قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں اور پھر ان ویڈیوز کی بنیاد پر مجھے بلیک میل کیا گیا، بعد میں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی ا پلوڈ کردی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا مجھے بدنام کردیا گیا ہے، مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہراساں کیا جارہا ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوں جس سے میری زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا میرے لیے دعا کرنا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >