کرک میں صحافی کے قتل کا معمہ حل، باپ ہی قاتل نکلا

کرک میں صحافی کے قتل کا معمہ حل، باپ ہی قاتل نکلا
کرک میں صحافی وسیم عالم قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، کرک پولیس نے تفتیش سے پتہ چلایا ہے کہ صحافی وسیم عالم کو ان کے اپنے والد نے قتل کیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی وسیم عالم کے والد حق نواز کو لکی مروت سے گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موبائل ڈیٹا کے ذریعے مقتول صحافی وسیم عالم کے قاتل والد تک رسائی حاصل ہوئی جو کہ کئی برس سےعلیحدہ رہتا تھا، جس نے فون کر کے بیٹے کو بلایا تھا۔

پولیس کے مطابق باپ بیٹے میں 3 روز پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے صحافی وسیم عالم کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

صحافی وسیم عالم کے بھائی اور اہلیہ نے بھی پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ اس کی نہ کسی سے دشمنی تھی اور نہ ہی کبھی کسی سے دھمکیاں ملنے سے متعلق بتایا تھا۔

وسیم عالم کرک کے مقامی صحافی تھے جو کہ لوکل اخبار روزنامہ صدائے لواغر کرک سے وابستہ تھے۔ ان کے قتل کا مقدمہ ان کے ورثا کی مدعیت میں تھانہ کرک میں درج کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >