کراچی:شہری نے غصے میں آکر مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

کراچی:شہری نے غصے میں آکر مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

کراچی میں ایک شہری نے غصے میں آکر مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث ڈاکو پر گاڑی چڑھادی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

اسی اثناء میں ایک شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور تھوڑی دور جاکر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکر ماردی جس سے دونوں ملزمان نیچے گر گئے۔

گاڑی میں سوار شہری نے غصے میں آکر دونوں پر گاڑی چڑھادی اور اس نے ایسا بار بار کیا جس کے شہریوں نے اسٹریٹ کریمنلز کو پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس میں پوری کارروائی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کردیا ہے۔

  • Be very careful please, I personally know a case where a guy (who was in car with his family (kids and wife) tried to do the same and these inhuman dacoits shot the guy right at the spot in front of his kids and wife. Please be careful!!!!! Lives are more precious than mobile phones or money.
    At the same time, (though no use), police should be responsible and active for such cases.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >