جن نکالنے کے بہانے 3سالہ بچی کو قتل کرنے والی جعلی پیرنیاں گرفتار

جن نکالنے کے بہانے 3سالہ بچی کو قتل کرنے والی جعلی پیرنیاں گرفتار

مظفر گڑھ میں ایک جعلی پیرنی نے مبینہ طور پر جن نکالنے کیلئے 3 سالہ بچی کو دیوار سے پٹخ کر قتل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقےشاہ جمال میں پیش آیا جہاں بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اس کی والدہ اور دادی اسےدم کروانے کیلئے مقامی پیرنی کے پاس لے گئیں۔

بچی کی والدہ کے مطابق ایک پیرنی نے کہا کہ بچی پر جن کا اثر ہے جن نکالنا ہوگا، یہ کہہ کرپیرنی نے بچی کو زور سے دیوار پر پٹخ دیا جس سے بچی نے موقع پر ہی دم توڑدیا۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پیرنی نے بچی کی ہلاکت کے بعد اس شر ط پر لاش والدہ کے حوالے کی کہ وہ اس کا چہرہ نہیں دیکھیں گے اور ایسے ہی دفن کردیں گے۔

ورثاء کی جانب سے بچی کی تدفین کے بعد پیرنیوں کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی، جس پر پولیس نے واقعے کی خبر ملتے ہی دونوں پیرنیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق بچی کی قبر کشائی کیلئے عدالت میں درخواست دی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>