برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کا پرسرار طور پر قتل،گتھی سلجھ نہ سکی

لاہور  میں برطانوی نژاد نوجوان لڑکی کو پرسرا ر طور پر قتل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں برطانوی نژاد لڑکی ماہرہ ذولفقار اپنی ایک دوست کے ہمراہ رہتی تھی، جبکہ اس کے والدین اور بھائی لندن میں رہائش پزیر تھے۔

تھانہ ڈیفنس بی نے لڑکی کے چچا کی مدعیت میں  4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں سے ظاہر جدون اور  سعد امیر بٹ لڑکی کے دوست جبکہ باقی دو ملزمان ماہرہ سے شادی کے خواہش مند تھے۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق  ماہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے ثبوت نہیں ملے ہیں، اسے گردن میں گولی مار کر قتل کیا گیا، جسم  پر زخم کے نشانات بھی  پائے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >