قصور:اغوا وجنسی زیادتی کی شکار بچی کے باپ سے اے ایس آئی تھانے کا فرش دھلواتا رہا

قصور میں پولیس افسر نے تھانے میں آئے سائل سے انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز رویہ اپنایا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سائل سے رشوت لینے کے بعد بھی تھانے میں اپنا کمرہ دھلواتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ منڈی عثمان والہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے اے ایس آئی عرفان کو رشوت دی اور مقدمہ درج کرانے کے بعد مزید کارروائی کیلئے متعدد چکر لگائے۔

متاثرہ بچی کا باپ اپنی بیٹی کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوشش کرتا رہا اور تھانے کے چکر لگاتا رہا مگر پولیس افسر نے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے اس لڑکی کے باپ کو تھانے کا فرش دھونے پر لگا دیا۔

لڑکی کے والد کی تھانے میں اے ایس آئی کا کمرہ دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

    • IMRAN KHAN POWER MAI AANAY SE PEHLAY BARA SHOOOR KERTA THAA POLICE PER KAAM KERNA HAI , ISEE LEYE MAI ISS KAY SATH THAA MAGAR HUWA KUCH BHI NAHE BALKE POLICE PEHLAY SE ZIADA HARAMI HO GAI HAI


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >