لاہور، گھریلو ملازمہ پر تشدد، ٹانگ توڑ دی، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 بھائیوں نے گھریلو ملازمہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی مبینہ طور پر ٹانگ توڑ دی ہے۔ ملازمہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے بھائی نے پولیس کو دیئےگئے اپنے بیان میں مؤقف اپنایا ہے کہ تین بھائی عمر، عثمان اور عبداللہ اس کی بہن کو زبردستی اٹھا کر لے گئے اور اس سے چھیڑخانی اور دست درازی کرنے لگے، جب لڑکی نے شور مچایا تو اسے چپ کرانے کے لیے آہنی راڈ سے اس پر حملہ آور ہوئے جس سے اسے کئی زخم پہنچے اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے سے لڑکی کے دائیں کندھے پر بھی زخم آیا ہے۔ ملزموں نے لڑکی کو بے دردی سے پیٹا جب کہ محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کر کے لڑکی کی جان بچائی ہے۔

ادھر نواں کوٹ پولیس کے مطابق مقدمے کا اندارج کرتے ہی ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے دونوں بھائی مفرور ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں، دیگر دونوں ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>