مظفرگڑھ میں درندگی کی انتہا،بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے کان اور ناک کاٹ دی

مظفرگڑھ میں درندگی کی انتہا،بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے کان اور ناک کاٹ دی

مظفرگڑھ میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ، جہاں غریب کاشتکار کو تعلقات کے شبہ میں بدترین سزا دی گئی ہے، مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں بااثر افراد نے تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کی ناک اور دونوں کان کاٹ دیئے۔

بستی کھنڈویا میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، رؤف، مظہر، سجاد نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹے،ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ ماہ ملتان کے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا،اور ملزمان زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے،جاوید نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکے بیٹے کو سمیع ،رضوان وغیرہ اغوا کرکے لے گئے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بنائیں اور اسے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔

  • ان یہاں تو نا کوئی پولیس چیف آئے گا نا کوئی وزیر پریس کانفرنس کرے گا نا ٹاپ ٹرینڈ بنے گا کیونکہ یہ کسی غریب کی اولاد نا کہ کوئی مادر پدر آزاد حرام خور جس کی حمایت میں سارے مادر پدر آزاد نکل آءیںگے دُر فِٹے موں حرام خوراں دا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >