رائے ونڈ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

رائے ونڈ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

رائے ونڈ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سندر روڈ کرسچن کالونی میں ایک اوباش نے کمسن تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ایف آ ئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر ملزم سلیم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کو حالت خراب ہونے کے وجہ سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔

صوبائی وزیر نے پولیس کو ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی ہدایت دی، اور بچی کے والدین کو تحفظ اور متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکول میں 3سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کو انصاف ضرور ملے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >