نوعمر لڑکے نے 52 سالہ شخص کو زیادتی کی کوشش کرنے پر قتل کر دیا

نوعمر لڑکے نے 52 سالہ شخص کو زیادتی کی کوشش کرنے پر  قتل کر دیا

کراچی میں پولیس نے 52 سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکے نے متقول پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام عائد کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں پیش آیا جہاں 52 سالہ ہاشم اور 16 سالہ لڑکا ایک کمرے کے کوارٹر میں اکھٹے رہتے تھے۔

سپر ہائی وے سائٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او امام بخش کے مطابق لڑکے نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ہاشم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہاشم کی جانب سے زیادتی کی کوشش کرنے پر لڑکے نے ایک چاقو سے ہاشم کو ڈرانے کی کوشش کی، ہاشم نے ڈرنے کے بجائے اس سے چاقو چھیننے کی کوشش کی اسی چھینا جھپٹی کے دوران چاقو ہاشم کو لگا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس ساری کارروائی کے دوران لڑکا خود بھی زخمی ہوا، لڑکے کے مطابق ہاشم پہلے بھی کئی بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرچکا ہے۔

ایس ایچ او امام بخش کے مطابق مقتول اور ملزم کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ سے ہے اور دونوں کراچی کی نیو سبزی منڈی میں سبز چائے فروخت کیا کرتے تھے۔

امام بخش کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے جلد معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >