لاہور کے علاقہ ہنجر وال سے4بچیاں دن دیہاڑےلاپتہ،پولیس4روز بعد بھی پتا نہ لگا سکی

لاہور کے علاقہ ہنجر وال سے4بچیاں دن دیہاڑےلاپتہ،پولیس4روز بعد بھی پتا نہ لگا سکی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں امن و امان کے معاملات پریشان کن صورتحال اختیار کرنے لگے، دن دیہاڑے چار بچیوں کو مبینہ طور پر اغوا کا واقعہ سامنے آنے سے شہر سمیت صوبے بھر میں سنسنی پھیل گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   واقعہ  لاہور کے تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا  جہاں کی رہائشی دس سالہ انعم، گیارہ سالہ کنزہ اور ان کے پڑوس میں رہنے والی 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  چاروں بچیاں اپنے گھر سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا سفر کرنے کیلئے روانہ ہوئیں مگر پھر لوٹ کر واپس نہ آئیں، گھر والوں نے کافی دیر انتظار کے بعد قریبی تھانے سے رجوع کیا اور شکایت درج کروائی۔

پولیس نے انعم   کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بچیوں کی تلاش شروع کردی، پولیس کے مطابق بچیوں کے پاس موبائل فون بھی موجود تھا تاہم اب وہ مسلسل بند جارہا ہے، بچیوں کو آخری بار اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔

میڈیا پر واقعے سے متعلق خبر نشر ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے کہا  سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو جلد از جلد بازیاب کرواکے والدین کے حوالے کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں غیر معمولی طور پر اضافہ دیکھا گیا ہے، جون کے مہینے میں  لاہور سے تین بچے  اور جہلم سے  اسکول طالبہ کو اغوا کرلیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>