مسجد میں فائرنگ: جمعہ کی نماز کیلئے آنے والے پشتو گلوکار جاں بحق

مسجد میں فائرنگ: جمعہ کی نماز کیلئے آنے والے پشتو گلوکار جاں بحق

صوابی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں داخل ہونے والے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوابی کی ایک مسجد میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پشتو گلوکار جاں بحق ہوگئے۔

کفایت شاہ باچا کے بھائیوں کے مطابق مقتول جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ ان کے مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے مقتول کو فوری طور پر سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور وہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد کفایت شاہ کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی زندگی بچانے کی پوری کوشش کی تاہم زائد خون کے اخراج اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کفایت شاہ جاں بحق ہوگئے۔

واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے اسے بھی کفایت شاہ کے ہمراہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی جانب سے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ، ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں شہر بھر میں چھاپے بھی ماررہی ہیں جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں گے۔

  • Inna Lillah Wa Inna Alay Hi Rajeoon
    He was my favourite despite not knowing Pashto but his melodies.
    May Allah forgive his sins and see how our judiciary will help his murderer along with government.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >