ماں کا سگے بیٹے کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

ماں کا سگے بیٹے کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

مصر میں ایک ماں نے بیٹی کا سفاکی سے قتل کرنے والے بیٹے کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی بیٹے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرکے پورے معاشرے کو حیران کردیا۔

مصری جریدے ’الاہرام‘ سمیت ملک کے تمام اخبارات و رسائل اور ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کی تفصیلات جاری کر دیں، خاتون نے یہ مطالبہ بیٹے کے انسانیت سوز جرم کی پاداش میں کیا، ملزم اپنی بہن کے گھر گیا نشہ خریدنے کے لیے رقم نہ دینے پر بہن کو سفاکی سے قتل کردیا، ملزم نشے کا عادی تھا اور نشہ آور اشیا خریدنے کے لیے قرضے کے نام پر بہن سے رقم طلب کررہا تھا۔

مصری میڈیا کے مطابق بہن کو زد و کوب کر کے وہ باورچی خانے سے چھری لے آیا اور اس کی گردن اور پیٹ پر تابڑ توڑ وار کیے، رپورٹس کے مطابق بہن امید سے تھی، وہ خون میں لت پت ہو کر گر گئی اور جان کی بازی ہارگئی۔

ماں کو جیسے ہی تمام واقعہ کی خبر ہوئی، انھوں نے سوشل میڈیا بیٹے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔ قاہرہ سیکیورٹی فورس کے اہل کاروں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>