ٹنڈو آدم:مسلح خواتین گھر سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

 ٹنڈو آدم:مسلح خواتین گھر سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ٹنڈو آدم کے تھانہ اے سیکشن کے علاقے میں 3 مسلح خواتین ایک گھر میں داخل ہوئیں اور اسلحے کے زور پر 3 لاکھ روپے نقدی، 3 تولے سونا، قیمتی کپڑے، موبائل اور گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات محلہ آسنداس میں حبیب انصاری نامی شہری کے گھر پر ہوئی۔ تینوں خواتین اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئیں۔ گھر میں موجود خاتون سے کہا کہ ان کا اس کے شوہر سے سودا ہوا ہے وہ انہیں پیسے دے۔

خاتون کے مطابق اس کے انکار پر انہوں نے سر پر پستول مارا اور اس کے بعد یرغمال بنا کر الماری سے نقدی، سونا، کپڑے، گھڑیاں اور موبائل بھی چھین کر لے گئیں۔ گھر میں موجود خاتون کے مطابق ڈاکو خواتین ڈکیتی کی واردات کے دوران ویڈیو بھی بناتی رہیں۔

تھانہ اے سیکشن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>