لاہور، راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے گلی میں چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کی تھیں اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم دو لڑکیوں کو راستے میں چلتے ہوئے تنگ کر رہا ہے اور ان سے نازیبا حرکت کرتا ہے جس پر اس کے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سمن آباد ہی کے علاقے کا رہائشی ہے۔
راہ چلتی لڑکیوں سے گھٹیا حرکتیں کرنے والے غنڈے کو سمن آباد پولیس لاہور نے CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی @DIGOpsLahore @CcpoLahore pic.twitter.com/rO1XNIKF6d
— Azhar (@MashwaniAzhar) September 5, 2021
دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ریڑھی بان سے بدسلوکی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود دو ٹریفک وارڈنز ریڑھی بان کو دھکے دے رہے ہیں۔
اقبال ٹاؤن میں پیش آنے والے اس واقعے پر سی ٹی او لاہور نے ایس پی ٹریفک کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔
Ismami saza de jae aisay
لاہور میں پتا نہیں کہاں کہاں کے لوگ آکر بس چکے ہیں اب تو شہر لاہور ایک ملک کی طرح پھیل چکا ہے پولیس کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پھر بھی بندہ شناخت کرلیا
is ki gaaf me mirchi daal ke nanga road pe march karwana chahiay
iss khabees ko sar eaam hunter lagai jain