نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر میں اب بھی رعونت اور تکبر باقی،صحافی سے الجھ پڑا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے کیس کی سماعت کی اس دوران ملزم ظاہر جعفر نئے روپ میں عدالت پیش ہوا، وہ نئے ہیرکٹ اور پونی کے بغیر شلوار قمیض میں ملبوس تھا۔

آج پیشی کے دوران ملزم نے اردو میں بات کی جبکہ اس سے قبل وہ کہہ چکا ہے کہ اسے اردو نہیں آتی۔

ظاہر جعفر میں جو چیز واضح طور پر نظر آئی وہ یہ تھی کہ اس میں ابھی تک رعونت اور تکبر باقی ہے، اسے اس کے والد ملزم ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم کے ہمراہ عدالت پیش کیا گیا۔ والدین اور بیٹے کو ایک ہی زنجیر والی ہتھکڑی سے باندھا گیا تھا۔

عدالت پیشی کے دوران میڈیا کے ایک کیمرہ مین نے موبائل سے ویڈیو بنائی تو مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم نے اعتراض اٹھایا اور کیمرہ مین سے کہا کہ وہ اس ویڈیو کو ان کے سامنے ڈیلیٹ کرے۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مین سے موبائل لیکر ویڈیو ڈیلیٹ کرا دی۔

ملزم ظاہر جعفر نے بھی پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ہماری پرائیویسی ہے، لہٰذا میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھا جائے۔ آج کی پیشی کے دوران ظاہر جعفر اردو بولتے نظر آئے جبکہ اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے اردو نہیں آتی۔ عدالت پیشی کے دوران ملزموں کی حاضری لگائی گئی پولیس نے نورمقدم قتل کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے چالان لیکر آئندہ تاریخ 8 ستمبر مقرر کر دی۔

  • اس کو چھوڑ دیا جاے گا کمزور اور بے حس حکمران کچھ بھی نہیں کریں گے ساہیوال والے واقعہ پر بھی بڑے وعدے کئے تھے۔ کشمالہ طارق کے واقعے میں بھی کچھ نہ ہوا مشال حسین کے قاتلوں کو کچھ نہیں کہا بلکہ ہار پہناے
    کسی ایک واقعے میں انصاف ہوتا دکھای نہیں دیتا تو اس بار کونسا نیا کام ہوا ہے
    صرف شہباز شریف نے زینب کے قتل اور زیادتی پر مجرم کو پھانسی دلوای تھی

  • Kal ye qatil kahay ga mujhay jail may nahi rehna aur paisay ke ghulaam iski baat manain gay. Is open shut case ko jitna waqt dia jaa raha hai, ye pehchan hai ke insaaf nahi hoga.
    Beghiarat jugdes apni najaiz tankha say bhi mutmayin nahi hain aur hur paisay wala shakhs unkeliye rehmat ka farishta hai jo qatal ya bara jurm kar kay unki adalat me aa ke unkay haram rizq mai izafay keliye bhejay jatay hain aur inpay unka khaas khiyal rakhna inkay mazhab "$$$” kay ain mutabiq hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >