خاتون سب انسپکٹر کے اغوا وزیادتی کا معاملہ، فوٹیج نے تحقیقات کا رخ بدل دیا

مظفرگڑھ میں خاتون پولیس سب انسپکٹر کے اغوا اور زیادتی کی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوا تو پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی جس نے تفتیش کا رخ ہی بدل کے رکھ دیا ہے۔

لیڈی سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء، تشدد اور زیادتی کے الزامات کا معاملے میں تھانہ سٹی کی 4 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیا رخ دے دیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی مبینہ کار اور ملزم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں تھانہ سٹی سے نکلتی ایک پولیس اہلکار کو کار میں اپنی مرضی سے بیٹھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کارمیں بیٹھنے والی اہلکارمقدمے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹرہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اوروقت بھی بتائے گئے واقعے کے حوالے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق کارمیں بیٹھنے والی خاتون کی عبایا اوراسکارف کا رنگ بھی وہی ہے جو لیڈی سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے۔

اب سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد لیڈی سب انسپکٹرکے ملزم کاشف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں نظر آرہے۔ تاہم نئے حقائق سامنے آنے کے بعد کیس کی ایک نئے پہلو سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >