فیمنسٹ ہوں مگر ‘میرا جسم میری مرضی’ کے نعرے سے متفق نہیں، سونیا حسین

فیمنزم کو لوگ عموماً غلط خیال کرتے ہیں، جو کہ بلکل نہیں ہے، اس میں مردوں اور عورتوں کے برابر کے حقوق کی بات کی جاتی ہے، نامور اداکارہ سونیہ حسین

Feminist ہونے کا مطلب مردوں کے خلاف ہونا نہیں ہے۔۔عورت مارچ میں چیزوں کو حد سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔۔“میرا جسم میری مرضی” کے نعرے سے اتفاق نہیں کرتی۔۔اداکارہ سونیا حسین

Posted by Waseem Badami on Friday, February 21, 2020

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین کا گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت پر اینکر کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں خود کو فیمنسٹ کہتی ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں مردوں سے نفرت کرتی ہو ایسا بالکل بھی نہیں ہے،جبکہ فیمنیزم میں عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دینے کی بات کی جاتی ہے،

اداکارہ کا ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 8 مارچ کو عورت مارچ کے دوران لگائے گئے نعروں کہ "اپنی روٹی خود بناؤ” "اپنا سالن خود گرم کرو” کے حق میں بالکل بھی نہیں ہوں حالانکہ مردوں اور عورتوں دونوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لےکر حد سے تجاوز کر جائیں تو پھر کچھ لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔

اینکر کی جانب سے دیے گئے "میرا جسم میری مرضی” کے حوالے سے سونیہ حسین کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ زندگی میں عورتوں کے لئے کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں مردوں کے لیے بھی ضرور اہم ہونگی ۔

انٹرویو کے دوران اینکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ہراسانی شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت ہے یا اس کو کچھ زیادہ بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے؟ پر اداکارہ کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے شوبز کی انڈسٹری میں کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہو سکتا ہے کچھ لڑکیوں کو ہراسانی کا شکار بنایا گیا ہو۔

سونیا حسین نے انٹرویو کے دوران کامیاب ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے حوالے سے کہنا تھا کہ عائزہ خان سے پہلے ان کو اس ڈرامے میں کام کرنے کی آفر کی گئی تھی جس کا انہوں نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر تذکرہ کیا تھا جبکہ عائزہ خان نے میں مہوش کا کردار بخوبی بھی نبھایا۔

اپنے دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر انکو کبھی یہ فلموں میں آئٹم سونگ کرنے کی آفر کی گئی جو کہ لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں میں کبھی جلوہ گر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سونیا حسین اس وقت فل ‘ٹچ بٹن’ میں کام کررہی ہیں، جس میں ان کے ہمراہ فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ جو کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر شائقین کےلیے ریلیز کی جائے گی۔

  • برابری کرنی ہے تو پیسہ خود بناؤ اور گھر مکمل خود چلاؤ۔

    پاکستان کی 99۔99 کا تعلق غریب طبقہ سے ہے جسے گھر میں دو وقت کا کھانا مشکل سے ملتا ہے۔ کیونکہ مرد کے لیے پیسہ کمانا پاکستان میں جہنم ہے۔

    لیکن یہ لبرل کتیاں اُن تمام کو طلاقیں دلاؤا کر رنڈی کروائیں گی۔ تاکہ "بازار میں بیوی نہیں، رنڈی ملے”۔

    یہ سب ایرانی حسین سونیہ کی بین کھانی ہے۔ یہ شیعہ کیوں ایران جا کر یہ سب نہیں کرتے۔ پاکستانی خاندانی نظام ہی کو کیوں انہوں نے برباد کرنے کی ٹھان لی ہے، ان لبرل شیعوں نے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >