لاہور ڈیزائن ویک 2020کے میزبان شہروں میں شامل

لاہور مارچ میں سیاحت کیلئے 5 مقامات میں شامل
اگر آپ ڈیزائن لور ہیں تو دنیا کے 5 شہر آپ کے منتظر ہیں ان میں ایک پاکستان کا شہر لاہور بھی ہے جہاں 12ویں سالانہ ڈیزائن مارچ کا انعقاد ہونے والا ہے۔
آرکیٹیکچر ڈائجسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دل لاہور اس سال مارچ کے مہینے میں پہلے لاہور ڈیزائن ویک کی میزبانی کرے گا، دنیا بھر میں مارچ کا مہینہ ڈیزائن لورز کیلئے دلچسپی کا سامان لے کر آتا ہے اس بار یہ 5 مختلف مقامات پر منایا جائے گا جن میں بوسٹن، ریاست مین کا شہر پورٹ لینڈ، میونخ اور آئس لینڈ کا کیپیٹل ریک جاوک شامل ہوں گے۔
یہ تمام شہر دنیا میں اپنی خوبصورتی کی مثال رکھتے ہیں، اس فہرست میں لاہور کا شامل ہونا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔
بارویں سالانہ ڈیزائن مارچ کا آغاز 12 مارچ سے ہوجائے گا،
جب دنیا میں ڈیزائن کی بات ہوتی ہے تو لاہور کا نام ذہن میں نہیں آتا لیکن پاکستان سے مارچ ڈیزائن کا  آغاز دنیا کو یہاں کی اصل خوبصورتی دکھانے کی ایک کوشش ہے، ڈیزائن مارچ کا مقصد دنیا بھر کے سیاحوں کو جو ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کی خوبصورتی کی قدر و قیمت جانتے ہیں اس ایونٹ کا حصہ ہوں گےپاکستان میں 12 سے 18 مارچ کے دوران لاہور میں ہونے والے ایونٹ کو پاکستان کے صف اول کے آرٹسٹ راشد رانا نے ترتیب دیا ہے، ایونٹ کے دوران ڈیزائن کانفرنسز، ایکسیبیشنز ، ایوراڈز کی تقریب اور شہر کے کونے کونے میں واقع بہترین قدیم ڈیزائنز اور خوبصورت عمارات کو سجایا جائے گا اور ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے جائیںگے، اگر آپ کو ان دنوں آؤٹنگ کرنے کا موقع ملے تو لاہور کی پرانی عمارتوں جیسا کہ شاہی قلعہ کا دورہ کیجئے گا جہاں مغلیہ دور کے فن مہارت اور دنیا کے بہترین ڈیزائن اور کاری گری دیکھنے کا موقع ملے گا جس میں سے ایک مثال شیش محل کی ہے۔
دوسرے شہروں جیسا کہ بوسٹن میں یہ ڈیزائن ویک 25 مار چ سے 5 اپریل تک منایا جائے گا اور اس دوران شہر میں مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ورلڈ ڈیزائن ویک فورم کا اجلاس ہوگا۔
اسی طرح آئس لینڈ کے دارالحکومت ریک جاوک میں اس ویک کا آغاز 25 مارچ کو ایک دن کے لیکچرز سے آغاز ہوگا، جو کہ 29 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری تقریبات میں فیشن سے لیکر فرنیچر تک کے ڈیزائنز اور بلیو لاگون ہوٹل کے بہترین انداز تعمیر کو داد دی جائے گی۔
پورٹ لینڈ میں 13 سے 15 مارچ کے درمیان یہ ویک منایا جائے گا جبکہ میونخ میں  12 اور 13 مارچ کو اس ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا اور بہترین ڈیزائنز کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا اور بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>