نیویارک ٹائمز نے لاہور کو دنیا کے 52 سیاحتی مقامات میں شامل کردیا

نیویارک ٹائمز نے لاہور کو دنیا کے 52 سیاحتی مقامات میں شامل کردیا

پاکستان کے تاریخی شہر لاہور کو نیویارک ٹائمز نے دنیا کے 52 سیاحتی مقامات میں شامل کردیا ہے۔

امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے 2021 میں دنیا بھر کے سیاحتی مقامات پر مشتمل ایک فہرست جاری کی ہے، ادارے نے یہ فہرست دنیا بھر سے موصول ہونے والی 2 ہزار سے زائد تجاویز کے بعد تیار کی جو صارفین نے انہیں بھیجی کہ وہ کون سے مقامات ہیں جنہوں نے انہیں سال 2020 کے دوران متاثر کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے ایک ریڈر کی تجویز کو اس فہرست کے ساتھ شیئر کیا جس میں حنین اقبال نامی اس ریڈر نےلاہور کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ لاہور اپنی تاریخی ، ثقافتی اور مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، انہوں نے کہا کہ” خصوصاً سردیوں میں یہ شہر آپ کی تھکاوٹ اتار دیتا ہے، یہ اپنی باہیں آپ کیلئے کھول دیتا ہے، آپ کو کھلاتا ہے اور آپ کو اپنے اندر سمو لیتا ہے”۔

نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار علی بخاری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ” لاہور نیویارک ٹائمز کی جانب سے 2021 میں مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہوگیا ہے، لاہور اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک بہترین جگہ ہے”۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ دنیا نے لاہور سمیت پاکستان کو سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہو، اس سے پہلے بھی دنیا بھر کے نامور میگزینز جیسا کہ فوربز کی جانب سے سیاحوں کو پاکستان گھومنے کی تجاویز دیتے رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>