سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے حکومت کا برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا فیصلہ

سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے حکومت کا برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اس عزم کا اظہار نیپالی کو ہ پیماؤں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سیاحت کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے لائیں گے، اور اس شعبے کی بہتری کیلئے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے ، دنیا بھر سے پاکستان آنے والے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے نیپالی کوہ پیماؤں کو کے 2 کی چوٹی سر کرنے پر مبارکباد بھی دی اور ان سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہتری کیلئے مشورے اور تجاویز بھی لیں، زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بہتری کیلئے جامع روڈ میپ اگلے ماہ ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر نیپالی کوہ پیما نرمل پورجا کا کہنا تھا کہ کے 2 کی پہاڑی سر کرنے کے بعد واپسی پر پاکستانیوں کا استقبال یادگار رہا، پاکستانی لوگ اور اس ملک کی قیادت بہت پیار کرنے والی ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان مہمان نواز اور محبت باٹنے والا ایک ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ٹور ازم حب بن سکتا ہے، ہر سال کوہ پیمائی کیلئے پاکستان آئیں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری سے ہمارے شعبے سے متعلق مثبت گفتگو رہی۔

  • Now its time government should broadcast state back English news & current affairs programme. All correspondence and presenters should English spoken rather than irritated thick accent to pass on Pakistan positive image to world. For desis thr are already many urdu tv channels to entertain


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >