پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے نئی ایئر لائن کا آغاز، روٹس کونسے ہونگے؟

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی نجی ایئرلائن "نارتھ ایئر” کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے (ٹی پی آر آئی) کیٹگری کا لائسنس جاری کر دیا۔ جس کا مقصد شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق یہ ایئرلائن گلگت، اسکردو، چترال اور گوادر کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے گلگت، اسلاآباد سے اسکردو، اسلام آباد سے چترال اور اسلام آباد سے گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

نئی فضائی کمپنی نارتھ ایئر کا ہیڈآفس نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوگا۔

دریں اثنا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حال ہی میں لاہور سے شمالی علاقوں میں براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کیا جب اس کی پہلی فلائٹ 153 مسافروں کو لے کر لاہور سے اسکردو روانہ ہوئی۔ قومی ایئرلائن پہلے سے ہی سیاحت کے فروغ کیلئے کراچی سے اسکردو 2 ہفتہ وار خصوصی پروازیں چلا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >