سیاحوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنے کا فیصلہ

 سیاحوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان ایئر لائنز نے ملک میں سیاحت کو مزید فروغ دینے  کیلئے ایک نئی پیشکش کی ہے جس کے تحت مسافروں کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو  دیکھنے کا موقع ملے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے اقدامات جاری ہیں، پی آئی اے نے اسی ویژن کے تحت  12 جون سے ایئر سفاری  سروس کا آغاز کردیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری سروس ہفتے میں ایک روز چلائی جائے گی جس میں سفر کرنے والے مسافروں کو  کالام، جھیل سیف الملوک ، نانگا پربت، کے ٹو سے گزارتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پر اتارے گی۔

پی آئی اے نے اس فلائٹ کا یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا ہے،  اس سروس میں جہاز  سے کے ٹو کی چوٹی کے دلفریب مناظر قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح ہو کہ پی آئی اے نے گزشتہ روز اس سروس کا اعلان کیا تھا  اور بتایا تھا کہ  اس سروس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں اس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا، ایئر سفاری اسلام آباد سے سکردو کے درمیان چلائی جائے گی۔

پی آئی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

  • wow dirt cheap fare. way to go PTI. Everyone should take advantage of that before it becomes too expensive. I am sure many foreigners would be interested in taking a flight to visit K2. Pakistanies severely needs modes of entertaining themselves through natural sigh seeing. this will reduce the stress level for those who can afford and create a lot of job opportunities for locals where people visit.

  • پی ای اے انتظامیہ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اس سروس کے تمام پایلٹ کی ڈگری چک کر لی گی ہیں جو بلکل اصلی ہیں…اور مسافروں کی تسلی کے لیے ہر فلائٹ کے کپتان کی ڈگری کی کاپی کیبن میں لگا دی جاےگی تاکہ سب مسافر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں یہ اصلی ہے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >