یہاں آلودگی مت پھیلائیں،کینیڈین وی لاگر ہنزہ میں آلودگی پھیلانے پر برہم

 

معروف کینیڈین سیاح اور وی لاگر روزی گیبریئل نے ہنزہ اور گلگت آنے والے سیاحوں کو خبردار کیا کہ وہ شمالی علاوہ جات کی سیر کیلئے آئیں تو یہاں آلودگی مت پھیلائیں۔

کینیڈین سیاح نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں اپنی ہنزہ کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا گیا ہے کہ شمالی علاقہ جات کو صاف رکھیں۔

روزی نے کچھ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے سکرین شارٹ بھی شیئر کیے جس میں تیزی سے پھیلتی ماحولیاتی آلودگی اور پارٹیز میں ہونے والے نت نئے نشوں کے تحت اس علاقے کی سیاحت کو لاحق خطرے کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی سفر پر پابندی عائد ہے اور سیاحوں کے پاس گھومنے کیلئے صرف شمالی علاقہ جات ہی کی سہولت رہ گئی ہے مگر یہ سیاح یہاں اچھی یادیں اور مسکراہٹیں چھوڑنے کی بجائے نشہ اور بہت سارا کچرا چھوڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے باعث گھٹن بھری زندگی میں سیاحت بہت ضروری ہے اور وہ اس کی ضرورت کو سمجھتی ہیں مگر اس طرح ان معصوم لوگوں میں یہ گندی اور گھٹیا حرکات چھوڑنا کوئی اچھا عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی بجائے ان گھٹیا چیزوں سے اس پُراثر مقام کو ناپاک کرنے والوں کیلئے بہتر یہی ہو گا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >