عید الاضحیٰ کی چھٹیوں پر کتنے ملین سیاح خیبرپختونخوا آئے؟ کتنے ارب کا فائدہ پہنچا؟

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے سیاحتی مقامات پر 27 لاکھ70 ہزار سیاح کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی جس سے ملکی معیشت کواربوں کا فائدہ پہنچا ہے۔

خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعظم عمران خان کو عید کے موقع پر سیاحت کے حوالے سے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ عید کے موقع پر 27 لاکھ 70 ہزار سیاحو ں نے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی بدولت سیاحتی علاقوں میں 66ارب سے زائد کا کاروبار ہوا، جس سے ملکی معیشت کو 27 ارب سے زائد کافائدہ پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عید کے موقع پر سب سے زیادہ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا جن کی تعدادساڑھے دس لاکھ تھی، دوسرے نمبر پر سیاحوں کا پسندیدہ علاقہ گلیات رہا جہاں 10 لاکھ سیاحوں نے سیر و تفریح کی۔

اسی طرح کاغان آنے والے سیاحوں کی تعداد7 سے زائد رہی، 1لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے کمراٹ کارخ کیا،جبکہ 50 ہزار سیاحوں نے چترال میں پکنک منائی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عید کی چھٹیوں میں مجموعی طور پر7 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں سیاحتی مقامات میں داخل ہوئیں ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>