پاک فوج کے 20 شہید جوانوں کی تدفین والے روز مفرور نوازشریف کے فوج پر حملے

تجزیہ: راشد احمد

جس دن پاک فوج دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے اپنے 20 جوانوں کو دفنارہی تھی اسی دن مفرور نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر پاک فوج اور آرمی چیف پر حملہ کردیا۔۔

شمالی وزیرستان میں ایک کپیٹن سمیت پاک فوج کے 6 جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے اوڑماڑہ میں بھی ایف سی اہلکار او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی سیکیورٹی پر مامور تھے ۔ 14 سیکیورٹی اہلکاروں نے او جی ڈی سی ملازمین کو بچالیا لیکن اپنی جان قربان کردی۔۔

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے 37 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد کے بچوں کی تصاویر آبدیدہ کردینے والی تھیں جب وہ اپنے والدشکیل آزاد کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پھول لئے کھڑے تھے۔

لیکن دوسری جانب پی ڈی ایم قائدین نے اپنے جلسے میں نہ تو ان 20 جوانوں کی شہادت پر کسی قسم کے افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی ان واقعات کی مذمت کی بلکہ الٹا پاک فوج پر حملے کرتے رہے۔ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، بلاول رات گئے جلسوں میں دھاندلی کا ذمہ دارٹھہراتے رہے لیکن اس پر ایک لفظ تک نہ بولا۔

الٹا نوازشریف نے فوج اور اداروں کو ہی نشانہ بنادیا۔ وہ نوازشریف جس پر کرپشن سے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ وہ نوازشریف جسے عدالت نے نااہل قرار دیا ، وہ نوازشریف جو پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ ہے اورکرپشن ثابت ہونے پر 14 سال کی سزا کاٹ رہا تھا ۔

وہ نوازشریف جو علاج کے بہانے لندن گیا اور4 ہفتوں میں آنے کا وعدہ کیا لیکن 10 ماہ ہوگئے ، عدالت اسے بلارہی ہے، اسے مفرور قراردیا گیا ہے، بار بار عدالت اسے سمن بھیج رہی ہے، اسکے اخبارات میں اشتہارات دئیے جارہے ہیں لیکن وہ بجائے واپس آنے کے پاک فوج پر حملے کررہا ہے۔

نوازشریف اپنی گزشتہ تقریر میں نہ تو 37 سالہ نائب صوبیدار کی شہادت پر کچھ بولا، نہ ہی 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق کی شہادت پر کچھ کہا اور نہ ہی نائب صوبیدار ریاض، حوالدار یونس، نائیک محمد ندیم، لانس نائیک عصمت اللہ کی شہادت پر کچھ کہا اور نہ ہی بلوچستان میں او ڈی جی ڈی سی ایل سٹاف کی حفاظت کرنیوالے اہلکاروں سے متعلق کچھ کہا بلکہ الٹا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

صرف یہی نہیں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی اداروں کو نشانہ بناتے رہے ۔ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا کا رویہ بھی انتہائی افسوسناک تھا ، پاکستانی میڈیا بجائے 20 جوانوں کی شہادتوں پر پروگرام کرنے کے الٹا مسلم لیگ ن کے میڈیا کو کوریج دیتا رہا اور یہی سوال پوچھتا رہا کہ اپوزیشن نے بڑا جلسہ کرلیا تو حکومت جائے گی یا نہیں۔

  • Mashallah india does not need to do anything to break pakistan when they have super partners like nawaz sheriff who are prepared to any thing to became a pithu of india and destroying the capability of one of the finest armies in asia which has been a thorn to india .
    Nawaz sheriff was a cunning fox who poor zia in his hatred for bhutto feel in this honey trap and now has created a monster which is out of control and wants to suck the blood of its masters
    Nawaz sheriff has cross all limits and now the army will have have to have a solution to deal with this ungrateful dog

    • 100% true…..
      we demand to Govt / establishment and also our judiciary that the put them in jails. and please take the decision fast on their sub-judicial matters.

      Agar Pakistan hy to HUM hen…. Nahi to….

  • Khudara ab to zaati mafaad chordo,in shaheedon ko khiraj e aqeedat paish karo,Jin taqaton ki waja se aaj Pakistan qaim o daim he unko Ghar walo se pocho k shaheed k Ghar matam bhi nahi ho sakta,
    Hum sabko Pak foj k jawano ka shukar guzar hona change,
    We solute Pak armi,Pak air force and Pak baby.

  • کچھ بول کر بھی حاصل کچھ نہیں ھمارے حکمرانوں نے ھمارے اداروں کو تباہ کیا ھے اور گندی سیاست سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ھمارے سیاست دان ھی ھمارے دشمن ھیں کسی بیرونی دشمن کی مجال نہیں ھمیں نقصان دے سکے ھمارے گھر کے کتے ھی کافی ھیں ھم پر بھونکنے کے لیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >