گلگت بلتستان کا متوقع وزیراعلیٰ کون؟

تجزیہ: راشد احمد

گلگت بلتستان کا متوقع وزیراعلیٰ اور اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کون ہوسکتا ہے؟ ذرائع کے حوالے سے اہم خبر

تحریک انصاف نے حال ہی میں گلگت بلتستان الیکشن جیت لیا ہے اور 6 آزادامیدوار تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں ۔ اس طرح تحریک انصاف کی گلگت بلتستان اسمبلی میں سیٹوں کی تعداد 15 جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی ایک سیٹ کو ملالیا جائے تو تعداد 16 بنتی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں نمبر گیم پوری ہونے کے بعد اب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جی بی ایل اے 13 سے الیکشن جیتنے والے خالد خورشید وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے 4836 ووٹ لیکر پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان کو شکست دی۔

اسکے علاوہ جی بی ایل اے 6 کے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ بھی اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں جبکہ جی بی ایل اے 11 سکردو سے جیتنے والے امجد زیدی اسپیکر شپ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ اسکے علاوہ جاوید منوا کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جی بی ایل اے 3 کے امیدوار سید جعفراقبال شاہ کو الیکشن سے پہلے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے لیکن انکی الیکشن کمپین کے دوران ہی وفات ہوگئی جو تحریک انصاف کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی۔ جس کے بعد آمنہ انصاری کو وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا لیکن وہ آزاد امیدوار سے الیکشن ہارگئیں۔۔

اب اس دوڑ میں خالد خورشید، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ ، امجد زیدی، راجہ اعظم خان، زکریا مقپون رہ گئے ہیں جن میں خالد خورشید کو وزارت اعلیٰ کیلئے اچھا امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

اسپیکر شپ کیلئے مضبوط امیدوار امجد زیدی کو سمجھا جارہا ہے جبکہ جاوید منوا بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

    • CM of GB will also be decided by some Amilaat/Jinn of Bushra Bibi. IK’s own decision-making is not sound, or he himself thinks that Bushra will definitely choose better CM based on her roohaniaat.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >