نور خان تمہارے جذبے کو سلام!جان جوکھوںمیں ڈال کر سبز ہلالی پرچم کو جلنے سے بچا لیا

پیارے پڑھنے والو

گلگت بلتستان میں الیکشن ہارنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کا واویلا اور احتجاج کے نام پر توڑ یھوڑ جلاو گھیراؤ جاری ہےاسی دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیاایسی ہی ایک گاڑی جو گلگت بلتستان کے منسٹر کے استعمال میں تھی اسے آگ لگا دی گئی جو آنا فانا جلنے لگی۔

ہنزہ کا باسی نور خان جو ایک سرکاری ڈرائیور ہے پاس ہی موجود تھا ،اس گاڑی پر لگے پاکستانی پرچم تک تیزی سے بڑھتی ہوئے آگ دیکھ کر اس کے اندر کا محب وطن پاکستانی رہ نہ سکا ۔

یہ آگ کے شعلوں کی پرواہ کئے بغیر گاڑی کی جانب دوڑا شدید خوف کا عالم تھا چاروں طرف سے فائرنگ جاری تھی لیکن اس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سبز ہلالی پرچم کو جلنے سے بچا لیا بحفاظت اتارا اور اپنے ساتھ لے آیا۔

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو گلگت بلتستان کی حکومت نے اس کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور توصیفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ نور خان کی اس قربانی کو چھوٹا نہ سمجھا جائے یہ ایک علامتی اظہار ہے گلگت بلتستان کے لوگوں کے جذبہ وطنیت کا۔

ہم پاکستان کے چپے چپے کے دفاع کے لئے ہر محاذ پر اگلے محاذ پہ داد شجاعت دیتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنے کی خاطر ہم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں نور خان کا یہ عمل ان قوتوں کے نام پیغام ہے کہ عام آدمی کے دل سے وطن کی محبت اور اس کے ساتھ وابستگی کو کسی صورت مٹایا جانا ممکن نہیں۔

ایک طرف اپوزیشن جماعتیں ہیں جو الیکشن میں دھاندلی کو جواز بنا کر سرکاری املاک گاڑیاں نذر آتش کر کے شر پسندی کے مرتکب ہو کر وطن دشمنی پر اتر آئے ھیں ، دوسری جانب گلگت بلتستان کے اس سپوت نے جلتے ہوئے شعلوں میں کود کر پاکستانی پرچم کی حرمت کو سلامت رکھا۔

ایک جانب وہ ضمیر فروش سیاستدان ہیں جو اپنے ہی وطن کو بدنام کرنے کا کوئ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، دوسری جانب ایک معمولی سا ڈرائیور یے جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ان کو سکھا دیا ہے کہ ، حب الوطن من الایمان ، نور خان تم ہر سچے پاکستانی کے ھیرو ہو ، سلام ہے تمہارے جذبوں کو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >