خفیہ بیلٹ کا حسن جو پوری قوم نے دیکھا

وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کو چارج شیٹ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان پر جوابی وار کیا اور ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا کہ ہم پر کیچڑ نہ اچھالا جائے

اپنی پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے بیانات پر ہمیں افسوس ہوا ہے۔کسی کے دباؤ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کروانے پر ہم خداوند تعالی کے شکرگزار ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز میں ایک نقطہ بہت اہم ہے جسے لیکر الیکشن کمیشن پر خوب طنز کیا جارہا ہے کہ یہی ہے جمہوریت، آزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن جو پوری قوم نے دیکھا اوریہی آئین کی منشاء تھی۔

پوری قوم نے کیا دیکھا؟ پوری قوم نے جمہوریت کا منہ کالا ہوتے دیکھا، جمہویرت کی ذلت ورسوائی دیکھی، الیکشن سے ایک دن پہلے اسلام آباد سینٹ الیکشن جیتنے والے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کی لیکڈ ویڈیو دیکھی جس میں وہ تحریک انصاف کے ایم این ایز کو بتارہے ہیں کہ انہیں وووٹ کیسے دینا ہے اور اپنی پارٹی کے امیدوار کو دیا ووٹ کیسے ضائع کیا ہے۔

پوری قوم نے علی حیدرگیلانی کی شکل میں ایک استاد کو دیکھا جو تحریک انصاف کے ایم این ایز کو بتارہا ہے کہ اگر آپ ہمیں ووٹ دیں تو کائٹ کی شکل میں فولڈ کریں، آپ ووٹ کو اس طرح مسترد کریں اور چھوٹا سا یہ ہندسہ لکھ دیں ، ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ووٹ آپکا ہے۔

پوری قوم نے ناصر حسین شاہ، علی موسیٰ گیلانی کی لیکڈ آڈیو ٹیپ دیکھی جس میں وہ تحریک انصاف کے ایم این اے کے ساتھ ڈیل کررہے ہیں کہ اگر آپ ہمیں ووٹ دیں گے تو ہم آپکو اتنا پیسہ دیں گے، اتنے کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دیں گے۔

پوری قوم نے یہ دیکھا کہ مریم نواز یہ کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں پیسہ نہیں ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے ۔پوری قوم نے یہ بھی دیکھا کہ الیکشن کمیشن نے اس بیان کا کوئی نوٹس نہ لیا بلکہ پیپلزپارٹی کی درخواست کا نوٹس لے لیا۔

پوری قوم نے دیکھا کہ ایک دن پہلے علی حیدرگیلانی کی لیکڈ ویڈیو، ناصر حسین شاہ کی لیکڈ آڈیو آیا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ وزیراعظم عمران خان اور وزراء نے بیانات دئیے تو پھرتی دکھاکر نوٹس لے لیا اور کہا کہ ہم پر کیچڑ نہ اچھالیں، یہی خفیہ بیلٹ کا حسن ہے۔

اسلام آباد کے اس الیکشن میں پوری قوم نے خفیہ بیلٹ کا حسن دیکھا جس میں ویڈیوز، آڈیوز اور دیگر ثبوت سامنے آنے کے بعد بِکنے والے ایم این ایز اپنے ووٹ بیچتے ہیں کیونکہ خفیہ بیلٹ ہے کوئی پکڑ نہیں سکتا ، یہ پتہ نہیں چل سکتا کہ کس نے کس کو ووٹ دیایہی تو خفیہ بیلٹ کا حسن ہے اور الیکشن کمیشن بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔

خفیہ بیلٹ کا حسن بچانے کیلئے الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں، وکلاء تنظیموں نے دلائل دئیے تاکہ خفیہ بیلٹ کا حسن برقرار رکھا جائے اور جو پیسہ چلانا چاہتا ہے وہ پیسہ چلالے اور ووٹ خریدلے۔

خفیہ بیلٹ کا حسن ہم نے یوسف رضاگیلانی کی جیت کی شکل میں دیکھا جسے مسلم لیگ ن ایک نااہل شخص کہتی تھی، اسے اور اسکے ساتھیوں کو علی بابا چالیس چور کہتی تھی، اسے نااہل کروانے کیلئے سپریم کورٹ گئی، اسے نااہل کروایا اور مٹھائیاں بانٹیں۔

کتنی مزے کی بات ہے کہ مسلم لیگ ن نے جس یوسف رضاگیلانی کی نااہلی اور ہٹانے پر مٹھائیاں بانٹیں، اسی یوسف رضاگیلانی کو پہلے ووٹ دئیے اور پھر سینیٹر بننے پر بھی مٹھائیاں بانٹیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیر کے انتخابی نشان والی جماعت تیر کے نشان کوووٹ دیکر خوشیاں مناتی اور اپنا اور اپنے کارکنوں کا منہ میٹھا کرتی رہی۔

  • ECP kay monh pe tape us paisey ne lagai hui hay jo Nawaz, Zardari ne qoumi khazana loot loot kay in mein baanti thi, is tarha kay corrupt logo ko abhi bhi yaqeen hay keh Nawaz, Zardari dobara aa saktey hain, isi liaey ye abhi bhi in ki chaaploosin kartey hain. is kay ilawa Nawaz group mein sub aham ohdo kay logo ki files hain jin se ye un ko blackmail kartey hain, kuch saal lagein ge or in officers ko bhi samjh aa jay gi keh ab purana waqt wapis nahi aaey ga, phir sub theek hona shoro ho jay ga

    • نواز شریف بٹ کے پالتو کتے سعید مہدی نطفہ زحرام کی پستی نسل کی روسی کتی کی کار کردگی بہت لاجواب دوغلے نسل کی کتے والے تھی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >